بنگلورو،24؍جنوری(ایس او نیوز) گزشتہ تین ہفتوں سے شہر کے شیواجی نگر میں موجود رسل مارکیٹ میں ڈاکٹر محمد ادریس چودھری کی خشک میوہ جات کی دکان پر لوگوں کا تنا تا بندھا ہوا ہے۔جہاں سینکڑوں افراد مزیدار کھجوریں کی خریدی کر رہے ہیں،ڈاکٹر ادریس نے اپنے خشک میوہ جات کی دکان جس میں مدینہ منورہ کے کھجور بھی شامل ہیں،اس مرتبہ انہوں نے کھجوروں کی مختلف اقسام پیش کی ہیں۔ایک ایسا وقت جبکہ وباء کے اس دور میں لوگ مارکیٹوں کا رخ کرنے سے کترا رہے ہیں یہاں کھجوریں خریدنے کے لئے لوگ برا بر آرہے ہیں۔اس کی ایک بڑی وجہ مہنگی قسم کی کھجوروں جیسے اجوا،سکری اور کلمی کھجوروں پر جو سعودی عرب سے بر آمد کئے جاتے ہیں کافی سستے داموں میں رعایت پر فروخت کئے جا رہے ہیں،کھجوروں کی یہ اقسام عام طو پر750 روپئے سے 1,400 روپئے فی کلو میں فروحت کی جاتی ہیں،مگر ڈاکٹر ادریس چودھری صرف 999روپئے میں 3کلو یعنی(ایک کلو اجو،ایک کلوسکری اور ایک کلو کلمی) فروخت کا آفر رکھا ہے۔
اس حوالہ سے ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے ان کیلئے کھجوریں بر آمد کرنے والے ا یکسپورٹر جن کے ساتھ 10 سال سے کاروبار کر رہے ہیں بڑی رعایت دی ہے،اس کے علاوہ ایک اور تاجر جن کا تعلق انڈونیشیا سے ہے زبردست فصل کی وجہ سے ان کو کھجوروں پر رعایت دی ہے۔ چودھری نے مزید جانکاری دیتے ہو ئے بتایا کہ انہیں حاصل ہونے والے کھجوروں میں رعایت کے پیش نظر انہوں نے صارفین کے لئے رعایت دیتے ہو ئے کم داموں میں کھجوریں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
انہوں نے بتا یا کہ کووڈ۔ 19کی وباء پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں پو لیس کے دباؤ کی وجہ سے خریداروں کی تعداد گھٹ گئی تھی،جب انہوں نے پو لیس سے رابطہ کر کے کھجوروں کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور فروخت کی اجازت لی۔،اور احتیا طًاانہوں نے ٹوکن سسٹم بھی شروع کیا۔انہوں نے بتا یا کہ عام طور پر کلمی کھجور750روپئے سے800روپئے تک فی کلو فروخت کئے جا تے ہیں جبکہ سکری کھجور کی ریٹیل قیمت فی کلو700روپئے ہے۔مگر اجوا کھجوروں کی سب سے زیادہ ہے۔اس کی قیمت 1,400روپئے فی کلو ہے، جبکہ اجوا کھجور کو بہت اہمیت دی جا تی ہے،انہوں نے اس کی اہمیت کے پیش نظرسب کو رعایتی داموں میں فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بتا یا کہ وباء کے پھیلنے کے بعد سے لوگ زیادہ کھجور کھانے لگے ہیں،جہاں ایک اجو کھجور کی بات ہے مہنگے ہو نے کی وجہ سے ہر شخص تک اس کی پہنچ نہیں ہے،اس لئے انہوں سب کے فائدہ کے پیش نظر اسے سستے داموں میں فروخت کرنے کا فیصلہ لے کر صرف999روپئے میں 3کلو یعنی(ایک کلو اجو،ایک کلوسکری ور ایک کلو کلمی) فروخت کا آفر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس آفر سے انہیں آمدنی کم مگر عوام کافی فائدہ اٹھا رہی ہے۔